http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 07 October, 2005, 14:07 GMT 19:07 PST

عراق میں چھ میرین ہلاک

امریکہ نے کہا ہے کہ جمعرات کو عراق کے مغرب میں دو مختلف بم دھماکوں میں اس کے چھ فوجی مارے گئے ہیں۔

امریکہ کے فوجی حکام نے بتایا کہ یہ دھماکہ فلوجہ شہر میں کارماہ کے قصبے کے قریب ہوا تھا جس میں چار فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ دو میرین شام کی سرحد کے نزدیک سڑک پر ہونے والے ایک دھماکے میں مارے گئے۔

عراق میں نئے آئین کے حوالے سے اگلے ہفتے ہونے والے ریفرنڈم سے قبل امریکی افواج نے مزاحمت کاروں کے خلاف دو بڑی کارروائیاں شروع کی ہیں۔