Monday, 03 October, 2005, 08:48 GMT 13:48 PST
بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں عدالتوں کی عمارتوں پر بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ دھماکے بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگونگ اور مشرق قصبوں چاند پور اور لکشمی پور میں ہوئے۔ بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی کئی وراداتیں ہوئی ہیں۔
گزشتہ مہینے کی سترہ تاریخ کو ملک بھر میں چار سو گھریلو ساخت کے بم پھٹے تھے جن میں دو افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
ان دھماکوں کا شک شدت پسند اسلامی گروپوں پر کیا جارہا ہے۔