http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 03 October, 2005, 09:38 GMT 14:38 PST

عراقی تیل کے وزیر بحرالعلوم پر حملہ

بغداد میں عراقی تیل کے وزیر ابراہیم بحرالعلوم ایک بم حملے میں بال بال بچ گئے ہیں تاہم ان کے دو محافظ ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سڑک پر نصب بم کے پھٹنے سے ابراہیم بحرالعلوم کے کاروں کے قافلے میں شامل سات میں سے دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

حملے کے تھوڑی دیر بعد بی بی سی بات کرتے ہوئے ابراہیم بحر العلوم نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

بحرالعلوم نے کہا کہ مزاحمت کار عراقی انتظامیہ کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کار اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

عراقی آئین پر اس مہینے ریفرنڈم ہونے والا ہے۔