Tuesday, 27 September, 2005, 12:04 GMT 17:04 PST
یورپی یونین نے تامل ٹائیگروں پر یہ الزام لگا کر کہ انہوں نے سری لنکا میں پرتشدد کارروائیاں ختم نہیں کی ان کا ممبر ممالک میں داخلہ بند کر دیا ہے۔
کولمبو میں برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں یورپی یونین نے بقول ان کے ’باغی تامل ٹائیگروں کی دھشت گردی‘ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین تامل باغیوں کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کے متعلق غور کر رہی ہے تاکہ ان کی چندھ جمع کرنے جیسی سیاسی سرگرمیاں روکی جا سکیں۔
اس سے قبل امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک تامل ٹائیگروں کو دہشت گرد گروہ قرار دے چکے ہیں۔
ابھی تک تامل ٹائیگروں کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔