Tuesday, 20 September, 2005, 14:14 GMT 19:14 PST
سات جولائی کو لندن زیر زمین ریلوے نظام کو نشانہ بنانے والے خودکش بمباروں نے نو دن پہلے ان حملوں کی اور اس کے بعد فرار ہونے کی مشق کی۔اس بات کا انکشاف سراغ رسانوں نے دوران تحقیق ہزاروں گھنٹوں پر مشتمل فلموں کے مشاہدے کے بعد کیا۔
سی سی ٹی وی کے امیـجز دکھاتے ہیں کہ کنگ کراس کی طرف سفر کرنے سے قبل تینوں بمبار لوٹن سٹیشن میں داخل ہوئے جہاں پر ان کی تصاویر کیمروں میں موجود ہیں۔