Wednesday, 07 September, 2005, 08:12 GMT 13:12 PST
جنوبی عراق کے شہر بصرہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے تین سپاہی ایک بم حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ٹی وی پر دکھائی جانے والی تصاویر میں شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر
ایک فوجی گاڑی سڑک پر الٹی پڑی تھی۔
برطانوی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیشی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
گزشتہ چند ماہ میں بصرہ کے اطراف میں بم حملوں کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
پیر کو شہر کے مغرب میں ایسے ہی ایک بم حملے میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دو برطانوی ٹھیکدار جولائی کے آخر میں ہلاک ہوئے تھے۔