Wednesday, 31 August, 2005, 03:38 GMT 08:38 PST
امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے امریکہ میں فلسطینی انتظامیہ کے تمام اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔
عدالت نے یہ فیصلہ فلسطینی انتظامیہ کے اس کے خلاف ہرجانے کے اس مطالبے کی رقم نہ دینے کے بعد کیا ہے جس میں ایک امریکی یہودی جوڑے کی حماس کے مسلح افراد کے ہاتھوں موت کے سلسلے میں ان کے رشتے داروں نے معاوضہ مانگا تھا۔
خیال ہے کہ امریکہ میں فلسطینی انتظامیہ کے اثاثوں میں فلسطین کے لیے انویسٹمنٹ فنڈ میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم بھی شامل ہے ۔