Wednesday, 31 August, 2005, 10:18 GMT 15:18 PST
عراق کےدارالحکومت بغداد میں كاظميہ مسجد کے قریب امام موسٰی کاظم کی برسی کےجلوس پرمارٹرحملوں کے بعد بھگدڑ مچ جانے سےکئی سو افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
جب جلوس پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا اس وقت حضرت امام موسیٰ کاظم کی برسی کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس میں شامل لاکھوں افراد مزار کی طرف بڑھ رہے تھے۔