Sunday, 28 August, 2005, 03:21 GMT 08:21 PST
امریکی صدر جارج بش نے امریکی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ عراق کے معاملے میں صبر سے کام لیں۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کو ریڈیو پر نشر ہونے والی اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہی۔
صدر بش کا کہنا تھا کہ عراق اور مشرق وسطی میں امریکی کوششیں کی کامیابی کے لیے امریکی عوام کو مزید قربانیاں دینی پڑیں گی اور صبر سے کام لینا ہوگا۔
ادھر ریاست ٹیکساس میں صدر بش کے رینچ کے قریب جنگ مخالف مظاہرین نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے لیکن اب ان کے خلاف یعنی عراق میں فوجی ایکشن کے حمایت میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
جنگ مخالف مظاہرین کے مجمعے کو اب ’کیمپ شیہان‘ کے نام سے جانا جا رہا ہے کیونکہ اس میں اہم کردار عراق میں مرنے والے امریکی فوجی کیسی شیہان کے والدہ سِنڈی شیہان کا ہے۔