Wednesday, 10 August, 2005, 17:13 GMT 22:13 PST
عراق کے شمالی حصہ کردستان میں بسنے والے یزیدی فرقے نے وزیر اعظم ابراھیم جعفری کے ہر تقریر سے پہلے اعوذباللہ من شیطان الرجیم پڑھنے پر اعتراض کیا ہے اور کہا کہ اس سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
یزیدی فرقے سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ’ملک طوس‘ یا مور کی پرستش کرتے ہیں اور اس کو شیطان کہتے ہیں۔
عراق میں تقریباً پانچ لاکھ افراد یزیدی فرقے سےتعلق رکھتے ہیں اور ان کے نمائندہ کامران خیری کا کہنا ہے کہ ابراھیم جعفری کے ہر تقریر سے پہلے اعوذبااللہ من شیطان الرجیم کے کلمات پڑھنے سے ان کے جذبات مجروح ہوتا ہے۔
یزیدی فرقے سے تعلق رکھنے والی شیطان کوخدا مانتے ہیں اور اس کو بدی کی قوت تسلیم نہیں کرتے۔