Tuesday, 09 August, 2005, 14:21 GMT 19:21 PST
فرانس میں ایک پاکستانی سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔ اسے اتوار کو پیرس کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق اس شخص کے پاس سے کئی جعلی شناختی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
ان شناختی دستاویزات میں پانچ برطانوی پاسپورٹ اور پانچ ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ یہ شخص اٹلی کا رہنے والا ہے اور لاہور سے پیرس پہنچا تھا اور وہاں سے برطانیہ جانے والا تھا۔
فرانس کے انسدادِ دہشت گردی کے سیکشن کے اہلکار اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔