Sunday, 07 August, 2005, 10:39 GMT 15:39 PST
عراق کے سرکردہ سیاسی رہنما ملک کے آئین پر پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک ملاقات کر رہے ہیں۔
آئین کے بارے میں جن امور پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے ان میں ملک کے نام اور نئے سیاسی ڈھانچے میں مذہب اور ریاست کے تعلقات شامل ہیں۔
سرکردہ رنماؤں کا اجلاس |
اس سے قبل یہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہونا تھا لیکن جمعہ کو کردستان کے خودمختار علاقے میں پارلیمان کے ایک اہم اجلاس کی بنا پر اس ملاقات کو موخر کر دیا گیا تھا۔
اس ملاقات میں ملک کا نام اور مذہب اور حکومت کے تعلقات کے علاوہ حکومت کے ڈھانچے، خواتین کے حقوق جیسے معاملات پر بھی بحث ہونی ہے۔
ہفتے کو وزیر اعظم ابراھیم جعفری نے کہا ہے کہ شیعہ اکثریت کے نمائندے عراق میں وفاقی طرز کا ڈھانچہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔