Thursday, 04 August, 2005, 03:23 GMT 08:23 PST
برطانیہ میں ایک سرکردہ مسلم رہنما ڈاکٹر ذکی بداوی نے رائے دی ہے کہ سات جولائی کو لندن بم دھماکوں کے بعد اگر مسلم خواتین عام مقامات پر حجاب کے ساتھ خود کو خطرے میں محسوس کریں تو وہ حجاب ترک کرسکتی ہیں۔
ڈاکٹر ذکی بداوی نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حجاب کا حکم خواتین کے تحفظ کے لیے ہے لیکن اگر حجاب خود خطرے کا باعث بنے تو اسے ترک کیا جاسکتا ہے۔
لندن کے مسلم کالج کے سربراہ اور برطانیہ کے کونسل برائے مساجد اور امام کے چیر مین ہیں۔ انہوں نے یہ رائے ایسے وقت پر جاری کی ہے جب مسلمانوں پر نسلی منافرت کے حلموں میں تقریباً چھ سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
لندن میں سات جولائی کو ہونے والے حملوں کے بعد تین ہفتوں میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کے دو سو ستر کے قریب جرائم کیے گئے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں چالیس ایسے جرائم ہوئے تھے۔