Tuesday, 02 August, 2005, 04:15 GMT 09:15 PST
امریکی صدر جارج ڈبل یو بش نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان کے نائب صدر اور سابق باغی رہنما جان گیرنگ کی ہلاکت کے بعد ملک میں امن کے قیام کے سلسلے میں دو خصوصوی ایلچیوں کو سوڈان روانہ کر رہے ہیں۔
سابق باغی رہنما جان گیرنگ سنیچر کے روز ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد ملک کے دار الحکومت خرطوم میں فسادات بھڑک اٹھے تھے۔
سوڈان کے نائب صدر اور سابق باغی رہنما جان گیرنگ کی بیوا ریبیکا نے بھی بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان گیرینگ کے حامیوں سے امن کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مرحوم شوہر امن کے حق میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب سب سے اہم یہ ہے کہ اس امن معاہدے پر مکمل عمل ہو جس پر ان کے شوہر نے دستخط کیا تھا اور جس سے ملک میں اکیس سالہ جنگ بندی ختم ہوئی تھی۔