http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 01 August, 2005, 07:23 GMT 12:23 PST

شاہ فہد انتقال کر گئے

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فہد بن عبدالعزیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں اور ولی عہد شہزادہ عبداللہ کو ان کا جانشین مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹیلویژن پر ہونے والے اعلان کے مطابق ولی عہد شہزادہ عبداللہ ملک کے نئے بادشاہ بن گئے اور وزیر دفاع پرنس سلطان کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔

شاہ فہد 1982 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔شاہ فہد نے دس سال پہلے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو روزمرہ کے حکومتی معاملات سے علیحدہ کر لیا تھا اور اختیارات اپنے سوتیلے بھائی ولی عہد شہزادہ عبداللہ کو منتقل کر دیے تھے۔

شاہ فہد 1923 میں پیدا ہوئے اور 1975 میں ولی عہد بننے سے پہلے سعودی عرب کے وزیر تعلیم رہے ہیں۔

شاہ فہد 1982 میں اپنے بھائی شاہ خالد کی وفات کے بعد سعودی کے بادشاہ مقرر ہوئے تھے۔