Saturday, 30 July, 2005, 00:36 GMT 05:36 PST
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے القاعدہ اور طالبان کے خلاف پابندیوں کے دائر کار کو وسیع کرنے کے لیے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے۔
اس قراد داد میں ان کارروائیوں کی تشریح کی گئی ہے جن میں ملوث پائے جانے والے کس شخص یا گروپ کے ارکان کے خلاف بین القوامی سفرکرنے پر پابندی اور عالمی سطح پر اس کے اثاثوں کو منجمد کرنے جیسے اقدامات اٹھائے جا سکیں گے۔
اس قرار داد میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول کے درمیان القاعدہ اور طالبان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف موثر طور پر کارروائی کرنے کے لیے بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں سفارت کاروں کا خیال ہے کہ اس نئی قرار داد سے حکومتوں کو یہ سمجھنے میں مزید آسانی ہو گی کہ کس قسم کے لوگوں اور گروپوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔