Thursday, 28 July, 2005, 09:08 GMT 14:08 PST
عراق میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد کے مغربی علاقے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب امریکی فوجی شہر میں گشت پر تھے اور ان کی گاڑی روڈ پر پڑے ہو بم سے ٹکرا گئی۔
امریکی صدر جارج بش کے مارچ 2003 کے اس اعلان کے بعد کہ عراق میں جنگ ختم ہو گئی ہے، کے بعد 1723 اب تک امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
عراق میں حالیہ ہفتوں کے دوران مزاحمت کاروں کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کے عراق کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران عراقی وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے امریکہ کو اپنی فوجیں عراق سے واپس بلانے کا کہا ہے۔