http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 27 July, 2005, 07:46 GMT 12:46 PST

امریکی فوج کے خلاف مظاہرہ

افغانستان کے صوبے بگرام میں منگل کو امریکی فوجی اڈے کے باہر تقریباً ایک ہزار افعانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ مظاہرین پیر کو کئی افراد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ان مشتعل مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور سڑک پر ٹائر جلائے ۔ کچھ فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
 ان آٹھ افراد کو بدھ کے روز چھوڑ دیا گیا۔ مقامی پولیس چیف عبد الرحمان مولانا نے بتایا کہ ہے کہ ان کو صوبے کے گورنر کے حوالے کر دیے گئے ہیں ۔
 

مقامی لوگوں کا موقف تھا کہ ان افراد کو مقامی انتظامیہ سے مشورہ کیے بغیر نہیں گرفاتر کرنا چاہیے تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اس ہجوم کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تاہم امریکی فوج اس بات کی تردید کر رہی ہے۔
مظاہرہ
مشتعل افراد نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا

لوگ اس وقت منتشر ہوئے جب امریکیوں نے ان کوبتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔

ان آٹھ افراد کو بدھ کے روز چھوڑ دیا گیا۔ مقامی پولیس چیف عبد الرحمان مولانا نے بتایا کہ ہے کہ ان کو صوبے کے گورنر کے حوالے کر دیے گئے ہیں ۔ گورنر امریکی فوج کو کہا ہے کہ کہ اگر ان افراد سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہو تو وہ ان کو پیش کر دیں گے اور وہ ان ذمہ داری لیتے ہیں۔

کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ سنہ دو ہزار ایک میں امریکی فوج کے بگرام کے ہوائی اّڈے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے یہ یہاں ایسا پہلا بڑا احتجاجی مظاہرہ ہے۔