Friday, 22 July, 2005, 16:23 GMT 21:23 PST
لندن پولیس کمشنر نےکہا ہے کہ سٹاک ویل کے علاقے پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔
لندن پولیس کمشنر سر آئن بلیئر نے اسٹنٹ کمشنر اینڈی ہیمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جمعرات کے روز وارن ، اوول، شیفرڈز بش سٹیشنوں اور ہیکنی جانے والی بس پر دہشت گردی کی کوشش کرنے والے مبینہ دہشت گردوں کی کلوز سرکٹ ٹیلویژن کے ذریعے حاصل ہونے والی تصویروں جاری کی ہیں ۔
لندن پولیس کمشنر نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن صرف مجرموں کے خلاف جاری ہے نہ کہ کسی کیمونٹی کے خلاف۔