Thursday, 21 July, 2005, 12:08 GMT 17:08 PST
عراق میں الجزائرکے سب سے سینئر سفارت کار اور ان کے ساتھی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
عراق پولیس کے مطابق الجزائر کے سینئر سفارت کار کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
عراق میں اس سے پہلے مصر کے سفیر کو اغوا کے کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
مزید برآں عراق میں خود کش حملے جاری ہیں اور دو مختلف حملوں میں چھ عراقی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
پانچ عراق فوجی اس وقت ہلاک ہو گئے جب خود کش حملہ آور نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ گیا ۔ایک اور بم دھماکے میں ایک عراقی فوجی ہلاک ہو گیا۔