Wednesday, 20 July, 2005, 21:13 GMT 02:13 PST
سابق سوویت ریاست جارجیا کے پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے صدر بش پر دستی بم پھینکنے کے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
میخائل ساکاشویلی پر پولیس کو شک ہے کہ اس نے مئی میں جب صدر بش جارجیا کے نواح کے دورے پر تھے تو صدر بش اور جارجیا کے صدر پر گرینیڈ پھینکا تھا۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس واقعے کے بعد فائرنگ کے دوران وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اس واقعے میں ایک پولیس والا ہلاک بھی ہوا تھا۔
ملزم کو اس وت گرفتار کر لیا گیا جب پولیس نے دارالحکومت تبلیسی کے نواح میں جنگل کی تلاشی لی۔
جارجیا کی پولیس نے ملزم کے لیے نئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تصویر بھی جاری کی تھی۔
وسطی تبلیسی میں میں صدر بش اور جارجیا کے صدر پر یہ گرینیڈاس وقت پھینکا گیا تھا جب صدر بش ایک مجمعے سے خطاب کر رہے تھے۔
گرینیڈ صدر بش سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر گرا اور پھٹ نہیں سکا۔