http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 19 July, 2005, 02:37 GMT 07:37 PST

محمد صدیق کی نئی ویڈیو

بی بی سی نے لندن دھماکوں میں ملوث ایک مشتبہ بمبار محمد صدیق خان کی ایک نئی ویڈیو حاصل کی ہے جس میں وہ لیڈز میں ایک کمیونٹی سینٹر میں بچوں کو ڈرانے دھمکنے سے نبٹنے کے طریقوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

محمد صدیق بطور ایک ٹیچر اور یوتھ ورکر کے باقی مشتبہ بمباروں یعنی شہزاد تنویر اور حسیب حسین سے ملے۔ پولیس کے مطابق شہزاد اور صدیق پچھلے سال اکھٹے پاکستان بھی گئے جہاں انہوں نے تین ماہ کا عرصہ گزارا جبکہ حسیب حسین پچھلے سال جولائی میں وہاں گئے لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے وہاں کتنا وقت گزارا۔