Thursday, 14 July, 2005, 16:04 GMT 21:04 PST
لندن بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے اداروں نے پہلی مرتبہ مبینہ خودکش حملہ آوروں میں سے ایک شخص کی تصویر جاری کی ہے۔
پولیس کے ترجمان نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو یقین ہے کہ اٹھائیس سالہ حسیب امیر حسین ٹیوسٹاک سکوائر میں بس میں ہونے والے دھماکے میں مارا گیا۔
اس دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے دھماکے سے کچھ دیر قبل حسیب کو دیکھا ہو یا اسے اس سلسلے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔