Sunday, 10 July, 2005, 09:15 GMT 14:15 PST
رفعت اورکزئی
پشاور
افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ ہلمند صوبے میں طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دس پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
ہلمند میں ایک سرکاری افسر حاجی محی الدین نے اتوار کو صوبے کے دارالحکومت لشکرگاہ سے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو روز میں ہلاک ہونے اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار سرحد پر تعینات تھے۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو دشُو کے قریب طالبان نے حملہ کر کے کئی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا یا حراست میں لے لیا تھا۔
اس سے قبل طالبان نے سنیچر کی رات کو چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔طالبان نے جمعہ کو بھی دشّو میں سات اہلکار ہلاک کر دیئے تھے۔
دشُو کے ضلعی ناظم محمد رحیم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ طالبان نے ان کے تیرہ اہلکار پکڑ لیے تھے۔