Wednesday, 06 July, 2005, 02:05 GMT 07:05 PST
صفدر ھمٰدانی
بی بی سی اردو سروس، لندن
برطانیہ میں عیسائیت کے بعد اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے جہاں ایک محتاط اندازے کے مطابق اسوقت مسلمانوں کی تعداد تین ملین کے لگ بھگ ہے جو کُل آبادی کے چار فیصد سے زیادہ ہے۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی اور پھرمشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، بنگہ دیش، بھارت،ملائیشیا،نائجیریا،ترکی،
صومالیہ، افغانستان، کُرد اور بوسنیا وغیرہ کے مسلمانوں کی ہے۔
اسی تعداد کے تناسب سے مسلمانوں کے مختلف مسالک کی مساجد کی تعداد برطانیہ بھر میں ایک ہزار سے زائد ہونا کوئی ایسی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔
برطانیہ میں اولیں مسلمانوں کی آمد اور اسلام کا یہاں فروغ ایک الگ موضوع ہے لیکن یہ بتانا دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا کہ برطانیہ میں اسلام کے ڈانڈے
![]() 8ویں صدی عیسوی میں برطانیہ کے بادشاہ اوفا نے سونے کا ایک ایسا سکہ بنوایاجس پر کلمہ طیبہ کندہ تھا |
انڈیا آفس لائبریری میں تارکین وطن کے قدیم ریکارڈ سے یہ واضع تونہیں ہوتا کہ پہلا مسلمان کب برطانیہ میں آیا لیکن اتنا عیاں ہے کہ نویں اور دسویں صدی کے درمیان یمن کے کچھ مسلمان یہاں مقیم تھے ۔
تحقیق کے مطابق برطانیہ میں سب سے پہلی مسجد ویلز کے شہر کارڈیف میں 1860 میں بنی تھی جس کے اب کوئی آثار موجود نہیں جبکہ ایک اور مسجد 1887 میں ماؤنٹ وارنر سٹریٹ لیورپول میں قائم ہوئی تھی جسکو بعد میں موجودہ رجسٹری آفس کے مقام بروہم پٹرس منتقل کر دیا گیا تھا جہاں 1908 تک یہ مسجد کے طور پر رہی۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں خالصتاً عبادت کے لیے بنائی جانے والی اس پہلی اور قدیم ترین مسجدکا اولیں خیال ہنگری کے دانشور لیٹنر (1840تا1899) کو آیا تھاجس نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ووکنگ میں رائل ڈرامٹیک کالج کھولا جو 1877 میں بند ہو گیا اور پھر 1889 میں لیٹنر نےیہیں یہ مسجد بنوائی جو بعد میں خستہ حالت ہونے کی وجہ سے بند ہوگئی۔
حکومت نے جب اس مسجد کو بیچنا چاہا تو1912 میں بھارت کے بیرسٹر خواجہ کمال الدین نے برطانیہ آ کر اسکی ملکیت کا مقدمہ جیتا اور مرمت کے بعد اسے نماز کے لیے کھولا گیا اور عبادت کا یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔
![]() ووکنگ کی شاہ جہان مسجد کی 1910 کی ایک نایاب تصویر |
برطانیہ میں اسوقت شاید ہی کوئی علاقہ مسجد کے بغیر ہو اور بڑی تعداد میں جن شہروں میں مساجد تعمیر ہوئی ہیں اُن میں لندن کے علاوہ برمنگھم، گلاسگو، بریڈفورڈ،لنکاشائر،شفیلڈ،آکسفورڈ،نوٹنگھم، لیورپول، برسٹل،
ایڈنبرا،سکاٹ لینڈ،ڈبلن،ساؤتھمٹن، لیسٹر ،گلاسٹر اور کئی دیگر شہر شا مل ہیں۔
اغلباً برطانیہ بھر میں سب سے زیادہ 200 کے قریب مساجد لندن اور برمنگھم میں ہیں۔لندن میں یہ مساجد ہانسلو، ساؤتھ آل،ویمبلے،ھیرو،ٹوٹنگ، کرائیڈن، برنٹ، بالھم،ومبلڈن، بارکنگ،فنزبری پارک،والتھم سٹو،فنچلے،شیپرڈبُش،ہالینڈ پارک
الفورڈ اور کئی دیگر علاقوں میں ہیں۔
اسکی تعمیر کا پہلا خیال 1916 میں اسلام قبول کرنے والے لاڑد ھیڈلے نے پیش کیا تھا اور اسکی منظوری بعد میں 24 اکتوبر 1940 کو وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے دی تھی اور زمین خریدنے کے لیے حکومت نے ایک لاکھ پاؤنڈ مختص کیے تھے۔حکومت کی طرف سے اس عطیے کا مقصد سلطنت برطانیہ کے لیے جان دینے والے مسلمانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
1944 میں ڈھائی ایکڑ پر بننے والے ریجنٹ پارک کے اس اسلامی مرکز کا افتتاح شاہ جارج ششم نے کیا جس کے بعد 1974 کے اوائل میں مسجد اور لائبریری کی تعمیر شروع ہو کر 1977 میں مکمل ہوئی اور پھر 1994 میں اسمیں تعلیمی اور انتظامی شعبے شامل ہوئے۔
![]() برطانیہ سے باہر ریجنٹ پارک کی مسجد یہاں کے مسلمانوں کی شناخت |
برطانیہ میں ایک اور معروف مسجد مشرقی لندن میں وائٹ چیپل روڈ پر واقع ہے جسکا موجودہ صورت میں افتتاح 12 جولائی 1985 میں ہوا تھا اور اسکے دو بڑے ہال کمروں میں بیک وقت تین ہزار سے زیادہ لوگ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ یہ شاید برطانیہ کی واحد مسجد ہے جہاں سے اذان لاؤڈ سپیکر پر دی جاتی ہے۔
1975 میں گریٹر لندن کونسل نے لازمی ایکٹ کے تحت یہ جگہ لے لی اور نماز کے لیے عارضی جگہ دی اور بعد میں وائٹ چیپل روڈ پر متبادل جگہ فراہم کی جس مقام پر 1985 میں موجودہ مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔
برطانیہ میں لندن کے بعد سب سے زیادہ مساجد لنکاشائر اور برمنگھم میں ہیں۔لنکا شائر میں زیادہ مساجد برنلے،پرسٹن اور بلیک پول میں ہیں جبکہ سب سے زیادہ 35 مساجد بلیک برن کے علاقے میں ہیں۔
مڈلینڈ کے علاقے میں بڑی چھوٹی کم و بیش دو سو مساجدبرمنگھم میں ہیں جن میں برمنگھم کی قدیم مرکزی مسجد کے علاوہ مسجدِ نور،مدینہ مسجد،صدام مسجد۔حمزہ مسجد اور گھمگول شریف کی مساجد زیادہ نمایاں ہیں۔
برطانیہ بھر میں ایک ہزار سے زائد مساجدمیں لگ بھگ تمام مسالک کی مساجد شامل ہیں جن میں لندن میں نارتھ اولٹ کے علاقے میں لاکھوں پاؤنڈ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی داؤدی بوہرہ مسلک کی یورپ کی سب سے بڑی مسجد بھی شامل ہے جس کا افتتاح 1996 میں شہزادہ چارلس نے کیا تھا۔
اس سب کے باوجود کہ برطانیہ بھر میں اتنی بڑی تعداد میں مساجد موجود ہیں لیکن تحقیقی کام کرنے والے افراد کے لیے اعداد وشمار اور مصدقہ معلومات فراہم کرنے کا کوئی مرکزی ادارہ یا تنظیم فعال طور پر مصروف عمل نہیں ہے۔