Wednesday, 29 June, 2005, 00:28 GMT 05:28 PST
امریکی قبضے کے بعد امریکہ کے ہاتھوں عراقی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر شمالی کیرولینا کے ایک فوجی اڈے پر اپنے خصوصی خطاب میں امریکی صدر بش نے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک اپنے عالمی فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عراق تازہ ترین میدان جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں مسلح مزاحمت کاروں کے وہی نظریات ہیں جو گیارہ ستمبر کے حملے کرنے والوں تھے اور اس سے قبل کہ یہ ہم پر ہمارے ملک میں کوئی حملہ کریں ہمیں انہیں بیرونی ممالک میں ہی ختم کرنا ہو گا۔
عراق سے فوجوں کے انخلا کے نظام الاوقات کا مطالبہ کرنے والوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے مزاحمت کاروں کو غلط پیغام ملے گا جو وقت کا تقاضہ نہیں ہے۔