Wednesday, 29 June, 2005, 08:53 GMT 13:53 PST
افغانستان میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ منگل کے روز کنڑ صوبے میں تباہ ہونے والے ہیل کاپٹر کو دشمن کی فائرنگ میں مار گرایا گیا ہو۔
منگل کے اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی تھی اور کہا تھا کہ ان کے پاس اس کی ویڈیو بھی موجود ہے تاہم امریکی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔
امریکی فوج نے ایک امدادی ٹیم کو علاقہ روانہ کر دیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں سترہ فوجی سوار تھے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں۔
مشرقی افغانستان میں بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ کا کہنا کہ اس تازہ حملے سے طالبان کی فوجی طاقت کے بارے خدشات میں اضافہ ہوگا۔