http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 16 June, 2005, 15:09 GMT 20:09 PST

زرقاوی کے معتمد خاص حراست میں

عراق میں امریکی فوجی حکام نے اردن سے تعلق رکھنے والے شدت پسند اور عراق میں جاری مزاحمت کے روح رواں ابو مصعب الزرقاوی کے ایک نائب کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈونلڈ آلسٹن نے بغداد میں ایک اخباری کانفرنس کو بتایا کہ الزرقاوی کے نائب محمد خلیف کو جنہیں ابو طلحہ بھی کہا جاتا ہے شمالی شہر موصل میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان نے ابو طلحہ کی حراست کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔