Monday, 13 June, 2005, 04:26 GMT 09:26 PST
لندن کے انٹرنیشنل بار ایسو سی ایشن کے ایک پروگرام کے تحت 39 عراقی ججوں کو تربیت دی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان ججوں کو عراق کے معزول صدر صدام حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت کے لیے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔
عراقی ججوں کے ان تربیتی اجلاسوں میں شرکت کرنے والے پروفیسر مائیکل شارف کا کہنا ہے کہ عراقی ججوں کی تربیت مقدمے کی سماعت کو حصہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سماعت کی تاریخ قریب آرہی ہے، ابتدائی تیاریاں مثلاً ججوں کا انتخاب ان کی تربیت طریقۂ کار سے متعلق ضابطوں کا نفاذ اور وکلاء صفائی کا انتخاب ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جلد ہی صدام حسین پر فرد جرم عائد کردی جائے گی ، پھر ان کے وکلاء مقدمے کی تیاری کے لیے چند مہینے لیں گے۔ جس کے بعد جلد ہی مقدمے کی سماعت شروع ہوجائے گی۔