Thursday, 09 June, 2005, 20:09 GMT 01:09 PST
افغان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کابل سے اغواہونےوالی اطالوی امدادی کارکن ایک ماہ بعد رہا ہو چکی ہیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ کلیمینٹینا کینٹونی کو ابھی ابھی رہا کیا گیا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
کابل میں اغوا ہونے والی اطالوی خاتون امدادی ادارے کئر سے وابستہ کارکن ہیں اور انہیں 16 مئی کی رات اغوا کیا گیا تھا۔
وہ ستمبر 2003 سے افغانستان میں امدادی کام کر رہی ہیں اور انہوں نے دس ہزار سے زائدبیواؤں اور بچوں کی مدد کی ہے۔
ان کی رہائی چند ہی گھنٹے قبل کابل میں سکولوں کی بچیوں نے لوگوں میں ایسے تین ہزار سٹیکر تقسیم کیے جن پر کلیمینٹینا کینٹونی کی رہائی کا مطالبہ لکھا تھا۔
اغوا کے دو روز بعد افغانستان کی وزارتِ داخلہ نے بتایا تھا کہ اس کے افسران نے کلیمینٹینا کینٹونی سے بات کی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان لطف اللہ نے امید ظاہر کی تھی کہ کینٹونی پرامن طریقے سے رہا ہو جائیں گی اور اغواء کاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
پولیس کے مطابق کلیمینٹینا کینٹونی کو کچھ مسلح افراد زبردستی ان کی کار سےنکال کر دوسری گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے تھے۔
![]() کلیمینٹینا کینٹونی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی افغان بچیاں |
افغان حکومت نے اطلوی سفارتخانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے محترمہ کینٹونی کی رہایی کے لیے اغوا کاروں سے رابطے کی کوششیں کیں۔