Wednesday, 08 June, 2005, 10:06 GMT 15:06 PST
افغانستان میں قندھار پولیس کے سکیورٹی چیف نےاس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ منگل کو تیل ٹینکروں کے قافلے پر حملے میں دو پاکستانی مارے گئے تھے۔
جنرل سلیم احساس نے کہا کہ یہ حملہ سپن بولدک میں سپن بولدک سے قندھار جانے والی شہراہ پر ہوا۔ اس واقعے میں ایک تیل ٹینکر کو نذر آتش کر دیا گیا اور اس میں سوار دو پاکستانی ہلاک ہو گئے۔
اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ افغان اسلامِک پریس سے بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان مفتی لطیف اللہ حکیمی نے کہا ’طالبان ان تیل کے ٹینکروں کو حملہ اس لیے بنا رہے ہیں کینونکہ یہ امریکی فوج کو تیل پہنچا رہے ہیں۔‘