Wednesday, 08 June, 2005, 22:48 GMT 03:48 PST
اسرائیل کے ایک جنگی طیارے نے غزہ کے علاقے میں شدت پسند تنظیم حماس کی ایک گاڑی پر حملہ کیا ہے۔
اس فضائی حملے میں حماس کے رہنما بچ جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ایک دن پہلے غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ دو فلسطینی ہلاک ہو گئے جن میں ایک مقامی شدت پسند رہنما تھا۔اس کے جواب میں فلسطینیوں نے غزہ میں یہودی بستی پر مارٹر گولے پھینکے تھے جس سے تین لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
ادھر فلسطینی رہنما محمود عباس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان چار ماہ سے جاری جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے سے بچانے کے لیے غزہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے جس گاڑی کو نشانہ بنایا تھا وہ اس کی تنظیم کی تھی۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود چھاپوں اور گرفتاریوں میں اب تک 500 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔اور ان کے خیال میں اس سے جنگ بندی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔