Monday, 06 June, 2005, 10:23 GMT 15:23 PST
نیپالی حکام کے مطابق پیر کو چتان جانے والی ایک بس میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اس سے پہلے حکام کا کہنا تھا کہ بس کے نیچے کیے جانے والے بارودی کے دھماکے سے کم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا اور جب یہ دھماکہ ہوا تو اس وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔
شروع میں دھماکے کے نتیجے میں زحمی ہونے والوں کی تعداد ستر بتائی گئی تھی۔ دھماکے کا الزام ماؤ نواز باغیوں کی ممنوعہ تنظیم پر لگایا گیا ہے۔
بس دارالحکومت کھٹمنڈو کے جنوب میں ایک سو اسی کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع چتوان جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ دھماکہ ماؤ باغیوں نے کیا ہے تو یہ 1996 سے شروع ہونے والی کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔