http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 16 May, 2005, 07:58 GMT 12:58 PST

عراقی فوجی ہلاک

عراق میں ایک فوجی کیمپ پر مارٹر اور بموں سے حملہ کیا گیا جس میں چار فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ بغداد کے شمال میں خان بنی صید کی مقام پر ہوا۔

اس کے علاوہ بغداد میں عراقی فوج کا ایک کارواں بھی بم حملے کا نشانہ بنا۔ اس حملے میں دو شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ اس واقعے میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے۔

عراق میں اپریل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی ملک میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائیس نے عراق کے دورے کے دوران کہا کہ ملک میں تشدد کے خاتمے کے لیے سیاسی عمل میں مزید پیش رفت کی ضرورت ہے۔