Sunday, 15 May, 2005, 04:55 GMT 09:55 PST
امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمال مغربی عراق میں مزاحمت کاروں کے خلاف میٹاڈور کے کوڈ نام سے کی جانے والی کارروائی کامیاب ہوئی ہے اور علاقہ دہشت گردوں سے صاف ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔
امریکی فوج کےمطابق ہفتے بھر جاری رہنے والی اس کارروائی کے دوران ایک سو پچیس مزاحمت کار ہلاک ہوئے جب کہ ان کے نو افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے۔
فوج کے مطابق اس مہم کے نتیجے میں مزاحمت کار عراق کے مغربی علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں۔
بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بھی خبریں ہیں کہ یہاں کے گورنر کو اس لیے اغواء کیا گیا کہ ان کا قبیلہ عراق میں القاعدہ تنظیم کے اہم سرغنہ ابو مصعب الزرقاوی کے طرفداروں کو پکڑے ہوئے ہے۔