Sunday, 15 May, 2005, 12:15 GMT 17:15 PST
جنوبی بنگلہ دیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کشتی ڈوبنے کے بعد تقریباً سو افراد لاپتہ ہیں۔
پولیس نے کہا کہ چار بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ڈوب کر جان بچائی۔
بنگلہ دیش میں ہر سال خاص طور پر اپریل اور مئی کے مہینوں میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔
ملک میں جہاز رانی کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ غوط خور جائے حادثہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وہاں کشتیاں انتہائی غیر محفوظ ہوتی ہیں اور ان پر مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں۔
فروری میں ڈھاکہ کے قریب ایک کشتی ڈوبنے کے ایک واقعے میں سو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔