Tuesday, 10 May, 2005, 18:49 GMT 23:49 PST
افغانستان کےصدرحامد کرزئی نے یورپی یونین زور دیا ہے کہ وہ افعانستان کی ترقی کے لیے پختہ عزم کا اظہار کر یں۔
جیسے کہ امریکی مارشل پلان نےجنگ عظیم دوم کے بعد یورپ کی ترقی میں اہم کردار کیا۔
اسڑسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ سےخطاب کر تے ہوئے افعان صدر نے کہا کہ وہ افعانستان کو عالمی دنیا میں ایک مستحکم ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ افعانستان کی تعمیرنو کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جسے پورا ہونے میں دس سے پندرہ سال کا عرصہ در کار ہے۔
مگر ترقی کا یہ عمل اسی صورت میں مکمل ہو سکےگا کہ افغانستان اپنے معاملات میں خود کفیل ہو۔