http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 09 May, 2005, 19:51 GMT 00:51 PST

اسرائیلی فوجی واپسی میں تاخیر

اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے اس بات کی تصدیق ہے کہ مقبوضہ غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

ایرئیل شیرون نے یہ کہا ہے کہ یہودیوں کے روایتی سوگ ،تشا باو، اور اسرائیلی فوج کی واپسی کی تاریخیں ایک دوسرے سے ٹکرا رہی ہیں۔

ایرئیل شیرون نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ کہا ہے کہ 16 یا 17 اگست کے بعد کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ ہو سکے گا۔

اس سے پہلے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوجوں کی واپسی کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

ایرئیل شیرون کا ارادہ ہے کہ مقبوضہ غزہ میں اکیس یہودی بستیاں خالی کرائی جائیں۔تاہم پورے علاقعے پر اسرائیلی اپنا کنٹرول قائم رکھیں گئے۔

ایک اور بیان میں اسرئیلی وزیر خارجہ نے یہ کہا ہے کہ اگر انتخابات میں شدت پسند اسلامی گروپ حماس کامیابی حاصل کرتی ہے تو اسرائیلی فوج کی واپسی کے منصوبے پر نظرثانی کی جائے گئ۔

سلوین شالوم نے مزید کہا کہ اگر حماس کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو پھر کوئی قدم آگے بڑھانے کا جواز نہیں بنتا۔