Sunday, 24 April, 2005, 20:51 GMT 01:51 PST
عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک پُر ہجوم چوک میں ہونے والے دو دھماکوں میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا کہ یہ دھماکے شام کے وقت ایک شیعہ مسجد کے قریب ہوئے۔ بغداد کے اس شمال مغربی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں ساٹھ کے قریب لوگ زخمی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب پہلے دھماکے کے بعد زخمیوں کی مدد کی جا رہی تھی تو ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔
اس ے پہلے تکر ت کی پولیس اکیڈمی پر کیے جانے والے خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئےتھے۔