http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 28 March, 2005, 04:31 GMT 09:31 PST

وزیرکےمحافظوں کی فائرنگ

اطلاعات کے مطابق بغداد میں ایک عراقی وزیر کے محافظوں نے مظاہرین کے ایک مجمع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا ہے۔

یہ مظاہرین وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے محافظ تھے اور اپنی تنخواہوں کی کٹوتی پر مظاہرہ کررہے تھے۔

ادھر بغداد کے شمال میں بقوبہ کے مقام پر پولیس نے بتایا ہے کہ اسے ایک کار تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ان لاشوں کی شناحت کے مظابق مرنے والے عراق کی ایک اہم شیعہ جماعت، سپریم کونسل برائے اسلامی انقلاب کے ایک اہلکار اور ان کے دو رشتہ داروں ہیں۔

ابھی تک پولیس اس واقعے کے مقصد کا سراغ نہیں لگا سکی۔