http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 25 March, 2005, 01:18 GMT 06:18 PST

کرغیزستان کی قیادت میں تبدیلی

گزشتہ روز کرغیزستان میں فروری کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلیوں پراٹھنے والا عوام کا غصہ اور احتجاج بالآخر صدر عسکر آقائف کی مطلق العنان حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا ہے اور پارلیمینٹ نےملک کے لئے ایک عبوری صدر مقرر کردیا ہے۔

عوام نے پانچ برس سے قید حزب اختلاف کے اہم ترین رہنما فیلکس کولوف کو بھی جیل سے چھڑا لیا۔ صدر کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اہل خاندان کے ساتھ ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے فروری کے انتخابات کو کالعدم قراردے دیا ہے اور سابق پارلیمان کو نئے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات تک کام کرنے کا اہل قرار دیا ہے جبکہ حزب اختلاف کے ایک رکن پارلیمان اسن بائی قادر بیکوف کو عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ کرغیزستان میں جمہوری عمل برقرار رہے لیکن روس نے کر غیزستان کی حزب اختلاف پر افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کے الزام لگایا ہے۔