Tuesday, 22 March, 2005, 01:11 GMT 06:11 PST
جنوبی افریقہ کے حکام نے ڈربن میں چکلے سے گزرنے والی سڑک کومہاتما گاندھی کا نام دینے کے فصلے پر نظرِثانی شروع کر دی ہے۔
ڈربن کے چکلے سے گزرنے والی سڑک کا نام پہلے پوائنٹ روڈ تھا اور اب اسے گاندھی سٹریٹ کا نام دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے جب سے اس سڑک کو گاندھی روڈ قرار دیا گیا ہے ڈربن کے مقامی ریڈیو سٹیشنوں میں احتجاج کرنے والوں کا شکایات کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
مہاتما گاندھی کے قدردانوں کا کہنا ہے کہ اس بندرگاہی شہر کی کسی مرکزی سڑک کا نام گاندھی جی کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔
انسویں صدی کے اوائل میں گاندھی جی نے اپنی زندگی کے بیس سال ڈربن میں گزارے تھے۔
عام طور پر کسی سڑک کا نام کسی رہنما کے نام پر رکھا جاتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور اس مقصد اس رہنما کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے۔
پوانٹ روڈ ڈربن کی دو میل لمبی سڑک ہے اور شہر کے مصروف علاقے سے شروع ہو کر بندرگاہ کے آغاز پر ختم ہوتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس سڑک پر جسم فروشی اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں نے اکثریت حاصل کر لی۔
![]() گاندھی جی کی پوتی ایلا گاندھی کا کہنا ہے کہ کسی بڑی اور مرکزی سڑک کا نام گاندھی جی کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ |
ڈربن میں کی آبادی میں دس لاکھ سے زائد افراد نسلاً ہندوستانی ہیں اور انہوں نے حکام کی جانب سے پوائنٹ روڈ کا نام گاندھی سٹریٹ رکھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد کہا جاتا ہے کہ حکام اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔