Tuesday, 15 March, 2005, 16:08 GMT 21:08 PST
امریکہ میں صحافیوں کی ایک تنظیم نے امریکی حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہ آزادیء صحافت میں مخل ہو رہے ہیں۔
انٹر امریکن پریس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکام نے صحافیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اپنے ذرائع کے متعلق نہ بتایا تو انہیں جیل میں بند اور جرمانہ کیا جائے گا۔
ایک واقع میں بش انتظامیہ نیو یارک ٹائمز اور ٹائم میگزین کے دو صحافیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ سی آئی اے کے متعلق اپنی ایک رپورٹ کی تحقیقات انہیں بتائیں۔ امریکہ میں یہ ایک جرم ہے۔
تنظیم نے امریکی حکومت پر اس بات کی بھی تنقید کی ہے کہ اس نے تین صحافیوں کو پیسے دیے ہیں کہ وہ حکومت کے متعلق مثبت بیان دیں۔
بش انتظامیہ نے اس عمل کی مذمت کی ہے اور حکام کو کہا ہے کہ وہ پیسے دینے بند کر دیں۔
تنظیم نے امریکی انتظامیہ کو کہا ہے کہ وہ عراق میں 26 عراقی اور غیر ملکی صحافیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کریں۔
تنظیم نے ارجنٹائن، وینیزویلا اور کیوبا میں صحافیوں پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔