Friday, 11 March, 2005, 03:04 GMT 08:04 PST
لبنان کےصدر نےعمر کرامی کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کے دس دن بعد پھر وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔
وزیر اعظم عمر کرامی نے جو شام کے حمایتی سھمجے جاتے ہیں، نو دن پہلے حزب مخالف کے مظاہروں کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
لبنان کی پارلیمنٹ نے عمر کرامی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی تجویز منظور کر لی تھی جس کے بعد صدر عمائل لاہود نے عمر کرامی کو اپنی نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔
لبنان کی حزب مخالف نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل میں ان کے مشورہ کو نظر انداز کیا گیا ہے لیکن حزب مخالف نے عمر کرامی کی دوبارہ نامزدگی پر کسی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔
ادھر لبنان سے شامی فوجی کی لبنان کے سرحدی علاقوں میں منتقلی جاری ہے۔
لبنان کے وزیر دفاع عبد الرحیم مراد نے کہا کہ شام کے فوجی لبنان سے شام واپس جا رہے ہیں۔
لبنان میں گزشتہ تیس سال سے شام کی فوج موجود ہے۔
لبنان میں سیاسی تبدیلی اس وقت شروع ہوا جب چودہ فروری کو سابق وزیر اعظم رفیق حریری بم میں ہلاک ہو گئے تھے۔
عمر کرامی اور شام کی حکومت پر الزامات لگائے جاتے رہے ہیں کہ انہوں نے رفیق حریری کو قتل کرایا ہے۔