Friday, 11 March, 2005, 18:07 GMT 23:07 PST
امریکہ کے شہر اٹلانٹا کی ایک عدالت میں ایک جج اور ایک رپورٹر کو عدالت میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
عدالت میں کی جانے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں عدالت کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ ایک ملزم برایاں نکولس نے کی اسے عدالت میں جنسی زیادتی اور اغوا کے الزامات کی سماعت کے لیے لایا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ بریاں نے ایک عدالتی اہلکار سے اس کا پستول چھینا اور جج اور ایک رپورٹر کو ہلاک اور دوسرے دو زخمی کو ہلاک کرنے کے بعد عدالت کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں فرار ہو گیا۔
پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جس کے نتیجے میں علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
فائرنگ کے اس واقعے کے بعد تمام علاقے کے تمام ججوں نے خود کو اپنے چمبرز بند کر لیا اور عدالتوں کی کارروائی منسوخ کر دی گئی۔
عدالت میں جج کے قتل کا یہ واقع شکاگو میں ایک جج کی کے شوہر اور والدہ کو قتل کیے جانے کے دو ہفتے بعد پیش آیا ہے۔