http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 09 March, 2005, 13:49 GMT 18:49 PST

جنوبی افریقہ کے گمنام سپاہی

جنوبی افریقہ میں تفتیش کاروں نے گمنام قبروں سے لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نسلیت پسندی کے دور میں لاپتا ہو جانے والے سینکڑوں افراد پر اصل میں کیا گزری تھی؟

اس کام کا آغاز کو ازولو ناتل صوبے میں دو لاشوں کی کھدائی سے کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ نسلیت پسندی کے مخلاف وہ کارکن تھے جنہیں اطلاعات کے مطابق انیس سو اٹھاسی میں پولیس کے ساتھ ہونے والی فائرنگ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس چھان بین کے لیے خصوصی ٹیموں نے اب تک بیس سے زائد قبروں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ خصوصی ٹیمیں حقائق کی چھان بین کرنے والے ایک کمیشن کی رپورٹ کے بعد تشکیل دیئے گئے تھے۔

جنوبی افریقہ سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اس واقعہ کا شکار ہوجانے والے افراد کے خاندان والوں کے دکھ کو ختم کرنے میں مددگار ہوں گے۔