Tuesday, 08 March, 2005, 10:44 GMT 15:44 PST
اٹلی کے وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اطالوی ایجنٹ کی موت کے ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے۔
جیانو فرانکو فینی نے روم میں دئیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں اطالوی صحافی کی رہائی کے بعد ان کے کاروان پر ہونے والے حملے جس میں ایک اطالوی خفیہ ایجینٹ ہلاک ہوگیا تھا، کے بارے میں امریکہ اور اٹلی کے بیانات مختلف ہیں۔
امریکہ پہلے ہی رہا ہونے والی صحافی گولیانہ سگرینہ کے اس خیال کو رد کرچکا ہے کہ ان کے کاروان پر فائرنگ جان بوجھ کر کی گئی تھی۔