Saturday, 26 February, 2005, 20:52 GMT 01:52 PST
رمادی میں امریکی فوج اور عراقی عسکریت پسندوں کے درمیان چھڑپوں میں کم از تین عراقی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مزاحمت کاروں نے شمالی شہر کرکوک میں ایک پائپ لائن کو دھماکے سے آڑا دیا ہے۔ یہ پائپ لائن ملک میں تیل کی ترسیل کے نظام میں اہم حثیت رکھتی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں میں تین عراقی ہلاک اور کم از کم پندرہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بغداد میں سڑک پر بم دھماکے میں کم از کم دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مزاحمت کارروں کا نشانہ کون تھا۔ امریکی فوجی ترجمان کے مطابق ایک امریکی ٹینک اس وقت علاقے میں موجود تھا۔
بغداد کے جنوبی علاقے میں پولیس کے مطابق گیارہ لوگوں کو اغوا کر لیا گیاہے۔ اغوا کی یہ وارداتیں جمعہ سے شروع ہوئی تھیں۔