Saturday, 26 February, 2005, 06:10 GMT 11:10 PST
ہالینڈ میں چوروں نے جواہرات سے بھرا ایک بکتربند ٹرک اغوا کرلیاہے کی مالیت نو کروڑ نوے لاکھ ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔
باون ملین پاؤنڈ مالیت کے یہ جواہرات ایک ٹرک کے ذریعے لائے جارہے تھے اور انہیں ایمسٹرڈیم کے سخیپول ائیر پورٹ پر بیلجیم جانے والے ایک جہاز پر لادے جانے تھے۔
ڈچ ہوائی کمپنی کے ایل ایم یعنی رائل ڈچ ائر لائن کے ترجمان نے بتایا کے اس ڈاکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم عملے کے کچھ ارکان کو دھمکایا گیا ۔
چوروں نے اس ٹرک کو اس علاقے سے چھینا جس تک صرف ہوائی اّے کے عملے کی رسائی ہوتی ہے۔