Saturday, 26 February, 2005, 02:29 GMT 07:29 PST
عراقی قیدیوں سے بد سلوکی کے مرتکب تین برطانوی فوجیوں کو سنائی جانے والی سزاؤں پر عمل شروع ہو چکا ہے اور ان کے جنرل سر مائیکل جیکسن نے کہا ہے کہ وہ جو کچھ ہوا ہے وہ اس پر عراقی عوام سے معافی کے طلب گار ہیں۔
جن تین فوجیوں کو سزائیں ہوئی ہیں ان میں سب سے سینیئر فوجی کارپرل ڈینیئل کینئین کو اٹھارہ ماہ کی قید کی سزا ہوئی ہے۔ جبکہ مارک کولی کو دو سال قید کی سزا دی گئی۔
ڈیرن لارکن واحد ملزم ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ اسے پانچ ماہ کی سزا دی گئی ہے۔
ڈیرک لارکن کے وکیل نے بتایا ہے کہ ’اس نے اپنی بے حماقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک نہائت بےہودہ اور احمقانہ حرکت ہوئی ہے اور وہ اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے لیے موقع کی تلاش میں تھا،۔